پاکستان میں حکام کے مطابق برطانوی ویکسین اسٹرازنیکا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پاکستان میں یہ پہلی ویکسین ہے جس کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظوری کے بعد چین کی سینوفارم ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ برطانوی ویکسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اسٹرازنیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم باہمی خرید و فروخت کے معاہدوں کے تحت یا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کوویکس کے ذریعے مغربی اور دیگر ویکسینز حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں۔‘
روئٹرز کے مطابق ڈریپ نے چینی ویکسین کا ڈیٹا حاصل کر کے اس کا جائزہ لے لیا ہے۔ ڈریپ سے منظوری کی منتظر ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان ویکسین بنانے والی مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہے اور چین کی کین سینو بائیو کمپنی سے ایک معاہدے کے تحت ویکسین کی ’دسیوں لاکھوں‘ خوراکیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کی ویکسین پاکستان میں کلینکل ٹرائلز کا آخری مرحلہ فیز تھری مکمل کرنے والی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ سب سے اہم چیز ویکسین کا موثر ہونا ہے۔ ’ہم مختلف ویکسینز کے موثر ہونے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں۔‘
بشکریہ اردو نیوز
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments