Pakistan

6/recent/ticker-posts

ٹوئٹر پہ بلیو ٹک لینے کا ایک اور موقع

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر تصدیق کا نیا عمل متعارف کروا رہا ہے جس کی بدولت صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کا ایک بار پھر موقع مل جائے گا۔ کمپنی نئی قسم کے اکاؤنٹ بھی قائم کرے گی جن میں خاص طور پر خود کار اکاؤنٹس یا بوٹس اور ان افراد کے لیے اکاؤنٹ شامل ہوں گے جو فوت ہو چکے ہیں۔ نئے قواعد کے مؤثر ہونے کے بعد وہ اکاؤنٹ جو زیر استعمال نہیں یا انہیں مکمل نہیں کیا گیا وہ اوکے ٹک مارک سے محروم ہو جائیں گے۔ وہ اکاؤنٹ جو صارفین کی وفات کی وجہ سے غیرفعال ہو چکے ہوں ان کی تصدیق جاری رہے گی اور انہیں 'یادگاری' اکاوؤنٹ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ وہ اکاؤنٹ جن کی تصدیق کو خطرہ لاحق ہو گا ان کے صارفین کو ای میل اور ایپ کی شکل میں نوٹیفکیشن موصول ہو گا جس میں انہیں بتایا جائے گا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے 20 جنوری سے پہلے ضروری تبدیلیاں کر لیں۔

وہ صارفین جو ٹوئٹر کے وسیع تر قواعد کی باربار خلاف ورزی کریں گے ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔  ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق: 'ہم ایسے اکاؤنٹس کا انفرادی طور پر جائزہ لیتے رہیں گے اور اپنے قواعد کے نفاذ اور تصدیق میں تعلق کی بنیاد پر 2021 میں بہتری لائیں گے۔' تبدیل شدہ قواعد کے حصے کے طور پر لوگوں ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کے عمل کو زیادہ آسان بنانے کے کوائف کی تفصیل یا ہیڈر امیج شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ٹوئٹر نے کہا: 'اکاؤنٹ بنانے کے عمل میں درخواست دینے والوں سے کہا جائے گا کہ اپنے تصدیق شدہ سٹیٹس کے لیے کیٹگری کا انتخاب کریں اور ان کی شناخت کی بذریعہ لنکس اور دوسرے معاون مواد کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔' 'ہم نے خود کار اورر انسانی جائزے دونوں کے استعمال کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم درخواستوں کا بغور اور بروقت جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم نے لوگوں کو یہ سہولت دینے کا بھی منصوبہ بنا کر رکھا ہے کہ وہ تصدیق کی نئی درخواست مکمل کرنے کے بعد آبادی سے متعلق معلومات شیئر کریں تاکہ ہم تصدیق کے اپنے عمل کا بہتر انداز میں جائزہ لے سکیں اورمساوی سلوک میں بہتری لا سکیں۔'

بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments