Pakistan

6/recent/ticker-posts

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ٹوئٹر کی بائیو تبدیل کر دی

امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کی بائیو تبدیل کر دی ہے۔ 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہونے والے 77 سالہ جوبائیڈن نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو تبدیل کر دی ہے، جو بائیڈن نے اپنی نئی ٹوئٹر بائیو کچھ اس طرح لکھی : امریکا کا نو منتخب صدر، ڈاکٹر بائیڈن کا شوہر، ایک قابل فخر والد اور دادا، تمام امریکیوں کے لیے بہترین ملک اور ماحول تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب جو بائیڈن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا میں مختلف نسلوں کے لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تمام امریکیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’امریکا، مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے مجھے اپنے عظیم ملک کی رہنمائی کے لیے منتخب کیا ہے۔‘ جو بائیڈن نے کہا کہ ’ہمارے سامنے کام سخت ہو گا لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کے لیے صدر بنوں گا، پھر چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا یا نہیں، میں ہمیشہ آپ کا مجھ پر اعتماد قائم رکھوں گا۔‘  

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments