موٹاپے کی ایک اہم وجہ کولیسٹرول لیول کا بڑھنا بھی ہے، جس سے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، کولیسٹرول لیول کے بڑھنے سے انسان کئی بیماریوں میں گھر سکتا ہے جن میں دل، جگر اور ہڈیوں کا درد عام شکایتیں ہیں۔ اس کے علاوہ سینے میں درد، دِل کا دورہ اور فالج جیسی بیماریوں کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور خون کی نالیاں چپکنے لگتی ہیں جس سے دِل تک خون کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے۔
کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کیلئے کونسی غذائیں ضروری ہیں؟
ماہرین صحت نے انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کے بڑھنے کو ایک خطرناک علامت قرار دیا ہے کیونکہ اس سے دل کی بیماریوں سمیت وزن میں اضافہ، شریانوں میں چربی کا جم جانا، جسم میں خون کی نا مناسب ترسیل، سانس کا پھولنا اور دماغ اور جسمانی اعضاء کا صحیح کام نہ کرنا شامل ہے ۔
کولیسٹرول کی اقسام
کولیسٹرول کی دو اقسام ہیں، کم کثافت لیپو پروٹین (ایل ڈی ایل) Low Density Lipoprotein اور اعلیٰ کثافت لیپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) High Density Lipoprotein، عام طور پر (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کو ناقص کولیسٹرول سمجھا جاتا ہے جبکہ (ایچ ڈی ایل) کولیسٹرول کو صحت کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے، یہ دونوں کولیسٹرول کی قسمیں جسم میں موجود کولیسٹرول کو جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔
کولیسٹرول سے کیسے بچا جائے؟
جیسا کہ ہم جانتے ہیں پرہیز علاج سے بہتر ہے، تو ہم اپنے طرزِ زندگی میں تھوڑی سی تبدیلیاں لا کر کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔
ورزش کریں
بہت سے لوگ ورزش سے بھاگتے ہیں، مگر سچ تو یہی ہے کہ اپنی صحت کو برقرار رکھنے، خاص طور پر کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھنے کے لیے ورزش بہت ضروری ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ ورزش کرتے ہیں، ان کا ’گڈ کولیسٹرول‘ زیادہ ہوتا ہے، بہ نسبت ان لوگوں کے جو ورزش نہیں کرتے۔
کولیسٹرول کو مطلوبہ سطح پر رکھنے والی 5 غذائیں
کولیسٹرول کو کم کرنے لیے روزانہ کی بنیاد پر 30 منٹ چہل قدمی کرنا بھی بےحد ضروری ہے۔
اخروٹ کا استعمال
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ آپ کی دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ اخروٹ میں موجود پروٹینز اور وٹامنز کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اخروٹ، بادام، کاجو اور پستے جیسے میووں کو اگر کولیسٹرول کا مریض اپنے ناشتے میں استعمال کرے تو یہ کولیسٹرول کی وجہ سے مریض کے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرے گا اور اِس سے صحت بھی اچھی ہو گی۔
لہسن
لہسن ہمارے کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ لہسن میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں خون کو گاڑھا ہونے اور جمنے سے روک سکتی ہیں۔ کولیسٹرول کے لیے لہسن کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ 2 سے 3 لہسن کے جوے لے لیں اور اُس کو پیس کے کھا لیں، اِس سے کولیسٹرول کی سطح برقرار رہے گی۔
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال
اپنی غذامیں پھلوں، دالوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی رکھیں، پھلوں کا جوس استعمال کرنے کے بجائے پورا پھل کھائیں اور اپنی غذا کا 50 فیصد حصہ کچی سبزیوں کو سلاد کے طور پر بنائیں۔ پھلوں میں وٹامن سی سے بھر پور پھل جن میں سنگترہ، امرود، گریپ فروٹ، لیموں اور بیریز شامل ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ اپنی خوراک میں شامل کریں۔
پالک
ہرے پتوں والی یہ سبزی قدرتی فوائد سے بھر پور ہے، پالک میں لوٹین نامی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے جو خون کے بہاؤ میں (ایل ای ڈی) کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، اِس کے علاوہ پالک شریانوں میں چربی کے ذخائر کو بھی روکتی ہے، پالک میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے اور اِس میں کیلشیم اور میگنیشیم بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔
کولیسٹرول پر کیسے قابو پایا جائے؟
اگر کولیسٹرول کے مریض پالک کو اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کر لیں تو یہ اُن کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
سیب
سیب میں قدرتی طور پر موجود فائبر انسانی جسم سے اضافی کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، روزانہ ایک سے دو سیب کھانے سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح پر قابو پایا جا سکتا ہے اور یہ مریض کو موٹاپے سے بھی نجات دلاتا ہے۔ واضح رہے کہ اِن سب غذا کے علاوہ کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ روزانہ باقاعدگی سے ورزش کریں، تیل اور گھی کا استعمال کم کریں، سگریٹ نوشی اور نشہ آور چیزوں کے استعمال سے گریز کریں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments