Pakistan

6/recent/ticker-posts

آذربائیجان میں جشن کے موقعے پر پاکستانی پرچم

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان چھ ہفتے کی جھڑپوں کے بعد امن معاہدہ طے پایا جس کی رو سے آذربائیجان کو نگورونو کاراباغ کے متنازع علاقے پر کنٹرول مل گیا۔ اس پر آذربائیجان میں بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا۔ آذری عوام نے جشن مناتے وقت پاکستان کو بھی یاد رکھا ہے اور آذری دارالحکومت باکو کی گلیوں میں پاکستانی پرچم بھی لہراتے نظر آ رہے ہیں۔ آذربائیجان کے لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر ان کی مدد کی ہے اس لیے وہ پاکستان کو تکریم دے رہے ہیں۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو قرہ باغ پر تنازعے کی وجہ سے پاکستان نے ابھی تک آرمینیا کو سفارتی طور پر تسلیم نہیں کیا۔ آذر بائیجان بھی کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔

بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments