Pakistan

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے میں کئی ماہ لگیں گے

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کے بعد اس کے آنے میں بھی کئی ماہ لگیں گے۔ ایک بیان میں امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی منظوری سائنس کی روشنی میں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مستند ذریعے سے منظور ہونے والی ویکسین ہی عوام کے لیے قابلِ بھروسہ ہو گی۔ نو منتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ویکیسن کی اچھی خبر کے باوجود امریکا موسمِ سرما کے سخت دنوں سے گزرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سائنس کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ماسک ضرور پہنیں، اس سے ہزاروں زندگیاں محفوظ ہو سکتی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments