نئے امریکی صدر کے نام کے اعلان کی ذمہ داری الیکٹرول کالج کی ہے جس کا اجلاس اس سال چودہ دسمبر کو ہو گا۔ الیکٹورل (منتخب ارکان) ہر ریاست میں جیتنے والے امیدوار کی طرف سے آگے آتے ہیں۔ اگر اس وقت تک بھی کسی ریاست میں حتمی نتائج متنازع رہتے ہیں اور جیتنے والے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوتا تو پھر امریکی کانگریس کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔ امریکی آئین کے مطابق صدر اور نائب صدر کی مدت 20 جنوری کو ختم ہو جاتی ہے اور اگر اس وقت تک امریکی کانگریس میں نئے صدر کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جاتا تو پھر آئین میں پوری فہرست دی گئی ہے کہ کسی کو درجہ بہ درجہ یہ ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔ اس فہرست میں سب سے پہلا نام ایوان نمائندگان کے سپیکر کا آتا ہے جو کہ فی الوقت نینسی پلوسی ہیں اس کے بعد سینیٹ کے دوسرے نمبر کے اعلیٰ ترین رکن کا نام آتا ہے جو اس وقت چارلیس گریسلی ہیں۔ امریکہ کی سیاسی تاریخ میں ایسی صورت حال کبھی پیش نہیں آئی اس لیے یہ واضح نہیں ہے کہ اگر ایسا ہو گیا تو اس پر عمل کیسے ہو گا۔
بشکریہ بی بی سی اردو
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments