بالکل کر سکتے ہیں۔ دونوں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم نے کہا ہے وہ انتخابات کے بعد قانونی چارہ جوئی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ بہت سی ریاستوں میں انہیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا حق حاصل ہے، خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں کڑا مقابلہ ہو۔ اس سال بہت بڑی تعداد میں ووٹ ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ہیں اور یہ عین ممکن ہے کہ بہت سے ووٹوں کے درست ہونے کو عدالت میں چیلنج کر دیا جائے۔ عین ممکن ہے کہ ان انتخابی عذر داریوں کو سپریم کورٹ تک لے جایا جائے جو امریکہ کی اعلیٰ ترین عدالت ہے اور حتمی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
سنہ 2000 کے صدارتی انتخاب میں ایسا ہو چکا ہے جب سپریم کورٹ نے فلوریڈا کی ریاست میں دوبارہ گنتی کو رکوا دیا تھا اور اس کے نتیجے میں جارج ڈبلیو بش صدر منتخب ہو گئے تھے۔ اگر 'ٹائی' ہو جائے یعنی کوئی امیدوار واضح کامیابی حاصل نہ کر سکے تو کیا ہو گا؟ مجموعی طور پر 538 الیکٹورل کالج ووٹوں کے لیے مقابلہ ہوتا ہے۔ کس ریاست میں کتنے الیکٹرول ووٹ ہوں گے اس کا تعین اس کی آبادی کے اعتبار سے کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر دونوں امیدوار 269 الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو صرف اسی صورت میں یہ معرکہ برابری پر ختم ہو سکتا ہے جس کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بشکریہ بی بی سی اردو
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments