نیب کی تاریخ میں سب سے بڑی پلی بارگین، ملزم لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے تیار ہو گیا۔ عدالت نے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ ہفتے کو احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر نیب حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ نیب کی تاریخ میں سب سے بڑی پلی بارگین پہلی بار ہوئی ہے۔ ملزم لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے تیار ہے۔ ملزم کامران افتخار لاشاری 1 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنا چاہتا ہے، رقم تین اقساط میں ادا کرے گا، ملزم نجی کمپنی بائیکو کا ملازم تھا جس نے پی ایس او کے ساتھ سیل ایگریمنٹ کیا تھا۔ ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا تھا۔ چیئرمین نیب نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کر دیے۔ عدالت نے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments