Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں کورونا وائرس کیسسز میں کمی نے ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا

اس وقت پوری دنیا کو کورونا وائرس نے مفلوج کر رکھا ہے لیکن پاکستان میں مزید زور پکڑنے کے بجائے حیرت انگیز طور پر گھٹ گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون کے وسط تک روزانہ 6 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے تھے لیکن ستمبر میں ان کی یومیہ تعداد کم ہو کر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ سندھ میں پانچ ماہ کے دوران پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 297512 کیسز سامنے آئے جس میں 6335 ہلاکتیں شامل ہیں جبکہ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ اگست تک ہلاکتیں 80 ہزار تک پہنچ جائیں گی ۔ ان میں سے 282268 مریض صحت یاب ہو گئے۔ اس طرح پاکستان میں مجموعی کیسز جی تعداد 8909 رہ جا تی ہے ۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس کیسز چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اس طرح امریکا اور برازیل کے بعد اس وبا کا شکار بھارت دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ اب تو پاکستان میں ہلاکتیں اکائی میں ہو نے لگی ہیں جس نے ماہرین کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ ایک وجہ یہ بھی بتائی جا تی ہے کہ پاکستان میں اوسط عمر 22 سال ہے یعنی آبادی کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جبکہ کورونا وائرس زیادہ تر عمر رسیدہ افراد پر حملہ آور ہو تا ہے۔ اٹلی میں آبادی کی اوسط عمر 46.5 سال ہے جہاں پاکستان کے مقابلے میں آبادی کم ہو نے کے باوجود ہلاکتیں 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں ۔ بھارت میں تزاہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 69561 ہے ۔ حالانکہ بھارت میں درمیانی عمر 26 سال ہے لیکن گنجان آبادیوں میں اس وبا کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہو تے ہیں۔ جو ممالک کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو ئے وہاں اوسط عمر 35 سے 45 سال کے درمیان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وبا پر قابو پا نے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے جس میں ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کا موثر نظام شامل ہے۔ مریضوں کو قرنطینہ میں جا نے کی سہولت بہم پہنچائی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments