Pakistan

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس، سعودی عرب بارہ لاکھ غیرملکی ملازمین کو نکالنے پر مجبور

کورونا وائرس کے باعث جہاں بے روزگاری بڑھ رہی ہے وہیں سعودی عرب بھی 12 لاکھ غیر ملکی افراد کو نکالنے پر مجبور ہے، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے 2020 کے دوران تقریباً 12 لاکھ تارکین وطن مزدور واپس چلے جائیں گے۔ جدوہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق میزبانی ، کھانے پینے کی خدمات ، انتظامیہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، بہ شمول کرایہ اور لیز ، ٹریول ایجنسیوں ، سکیورٹی اور عمارتوں کی خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدور آبائی ممالک کو لوٹ جائیں گے۔ تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے اتنی زیادہ تعداد میں انخلاء کے باوجود سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی اور وہ 12 فی صد پر برقرار رہے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments