کورونا وائرس کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام عالم میں پاک چین دوستی مثالی ہے، چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قدم قدم پر چین پاکستان کے شانہ بشانہ رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے، دنیا کو کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہوا تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ آگئے، چین نے ووہان میں پاکستانی طلباء کا خیال رکھا، کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین کے طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، چینی ماہرین نے ڈاکٹرز، سرکاری اہلکار، شعبۂ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں، چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ادارۂ صحت میں چینی ماہرین کے ساتھ اختتامی سیشن ہوا، جس میں انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ کے لیے انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا گیا،چینی وفد نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments