Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستانیوں کی اکثریت سرعام پھانسی کے حق میں ہے، سروے

ڈی ڈبلیو اردو کے فیس بُک سروے میں صارفین کی اکثریت نے سرعام پھانسی دیے جانے کی حمایت کی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پھانسی کی سزا دینے سے جرائم میں کمی نہیں ہوتی۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، ''پھانسی کی سزا دینے والے ممالک عام طور پر یہ رائے رکھتے ہیں کہ جرائم کے تدارک کے لیے ایسی سزا ضروری ہے۔ تاہم یہ دعویٰ کئی مرتبہ غلط ثابت ہو چکا ہے۔ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ جرائم میں کمی لانے کے لیے موت کی سزا دینا عمر قید کی سزا کی نسبت زیادہ موثر ہے۔‘‘

تاہم ایسے کئی عالمی جائزوں کے باوجود پاکستانی صارفین کی رائے سزائے موت کے حق میں دکھائی دیتی ہے۔ ڈی ڈبلیو اردو سروس کے فیس بک پیج پر کرائے جانے والے آن لائن سروے میں ساڑھے سولہ ہزار سے زائد صارفین نے شمولیت اختیار کی اور ان میں سے چورانوے فیصد نے سرعام پھانسی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سزا کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد محض چھ فیصد تھی۔ یہ سروے پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک قرارداد کی منظوری کے تناظر میں کرایا گیا تھا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ 

بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments