بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا میں غیر مسلم تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا متنازع بل پیش کر دیا گیا جہاں اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس بل کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کے سبب بل کو پیش کرنے کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔ دوسری جانب متنازع بل کیخلاف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مظاہرے زور پکڑ گئے۔ آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگائی جبکہ تری پورا میں قبائلی گروپوں نے بل کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہروں کے دوران عوام بل سے مسلمانوں کو نکالنے کے علاوہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ہندوؤں کی آمد پر بھی ناراض نظر آئے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے احتجاج کے سائے میں متنازع بل پیش کیا جس کے حق میں 293 ووٹ آئے جبکہ 82 اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کر دیا۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments