Pakistan

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی بہتر کر دی

عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے 5 پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی میں بہتری کر دی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے 5 بینکوں کے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ موڈیز نے گزشتہ روز ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہونے پر پاکستان کا آؤٹ لُک بھی منفی سے مستحکم کیا تھا، ریٹنگ "بی تھری" برقرار رکھی تھی۔ دوسری طرف وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک کی منفی سے مستحکم درجے میں ترقی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک کے معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments