Pakistan

6/recent/ticker-posts

جسٹس کھوسہ کا مشرف غداری کیس نمٹانے میں کلیدی کردار

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے سابق فوجی حکمران جنرل (ر) پرویزمشرف کیخلاف غداری مقدمہ نمٹانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سینئر وکلا کا ماننا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں جسٹس کھوسہ کانام یاد رکھا جائے گا۔ سیاسی و عدالتی حکام کیخلاف فیصلے دینے والے جسٹس کھوسہ جو 20 دسمبر کو رٹائر ہو رہے ہیں ،انھیں جرات مند جج کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ وہ این آراو کیس میں سات رکنی بینچ کا حصہ تھے جس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 2010  میں نااہل کیا تھا۔ قانونی ماہرین کے مطابق آرمی چیفس کی توسیع اورمشرف غداری مقدمے میں فیصلوں کے بعدعدلیہ طاقتورادارہ بن کر ابھری ہوئی ہے۔ غداری کا مقدمہ ن لیگ کے اقتدارمیں آنے کے بعد نومبر 2013ء میں شروع کیا گیا تھا تاہم متعدد وجوہات کے باعث زیرالتوا رہا۔ ایک سینئر اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ مقدمہ متعدد بار مردہ ہوا تاہم یہ جسٹس کھوسہ تھے، جنھوں نے اسے زندہ رکھا۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments