ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں گاڑی بھجوائی گئی ہے جسے پاکستانی حکام نے وصول کر لیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی ’ پروٹون 70 ‘ گاڑی وصول کی۔ گاڑی پاکستانی حکومت کے حوالے کرنے کے سلسلے میں ملائشیا کے قونصل خانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عبدالرزاق دائود نے وزیر اعظم کی جانب سے گاڑی کا تحفہ وصول کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے 1947 سے بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے اور پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دورہ کریں گے، وہ کوالالمپور میں وزیراعظم مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کریں گے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments