Pakistan

6/recent/ticker-posts

تم کتنے فقیر ماروگے ؟؟ ہر گھر سے فقیر نکلے گا

مہنگائی کا سونامی دن بدن عوام کو نگل رہا ہے۔ مگر ہمارے حکمرانوں کے کان پر جوں تک نھیں رینگ رہی۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمارے وزیراعظم کے دکھائے گئے خواب؟ دیوانے کےخواب ثابت ہوئے۔ زندگی کے ہر شعبے میں صرف اورصرف تباہی منہ کھولے نظر آرہی ہے۔ لوگ غربت، بھوک و افلاس کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بے روزگاری نے عوام کو قتل ، ڈاکہ زنی پر مجبور کر دیا ہے۔ ہر نیوزچینلز سے یہ یہی خبریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ تمام پاڑٹیاں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچ رہی ہیں۔

سب ایک دوسرے کو نیچا دکھا کرخود حکومت کا اہل ثابت کرنے کی نا کام کوشش کر رہے ہیں۔ ان بےوقوفوں کو یہ بتانے والا کوئی نھیں کہ زبانی جمع خرچ سے یہ لوگوں کی نظروں میں خالی ڈبہ ثابت ہو رہے ہیں۔ جو صرف بجانے کے کام آتا ہے۔ بھانت بھانت کی بولیاں بول کر ان حکمرانوں نے عوام کو آخری حد تک تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔عوام نے اب بھی شعور کی آنکھ نہ کھولی تو وہ وقت دور نھیں جب ہر گھر سے ایک بھٹو کے بجائے ایک فقیر نکلے گا ۔ تم کتنے فقیر مارو گے۔ یہ نعرہ بلند ہوتا نظر آئے گا۔

گل رخ

بشکریہ روزنامہ جسارت


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments