Pakistan

6/recent/ticker-posts

کشمیر بھارتی فوج کے لیے ویت نام بن جائے گا

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں گوریلا جنگ کا بیج بو دیا ہے۔ ایک عالمی جریدے میں لکھے گئے مضمون میں جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بہت جلد بھارت کیلئے ویسا ہی علاقہ بن جائے گا جیسا ویتنام فرانس اور امریکا کیلئے، افغانستان روس کیلئے اور اسپین نپولین کیلئے تھا۔ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے حوالے سے مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ ایک فوج دوسری فوج سے لڑ سکتی ہے لیکن کوئی بھی فوج عوام سے نہیں لڑ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر ایک ہرن کو تو مار سکتا ہے لیکن شیر مچھروں کے غول کا شکار نہیں کر سکتا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کی 5 لاکھ سے زائد فوج موجود ہے ، لیکن وہ ایسے دشمن سے کیسے لڑ سکتے ہیں جو نظر ہی نہیں آتا۔ ’ایسا دشمن  سائے کی طرح سفر کرتا ہے، وہ کہیں بھی نہیں ہے اور ہر جگہ بھی ہے‘۔ مرکنڈے کاٹجو کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر میں ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گوریلا جنگ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ گوریلا جنگ کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے عسکریت پسندی کو مزید فروغ ملنے کا امکان ہوتا ہے۔ جسٹس مرکنڈے کے مطابق یہ سب کب تک چلے گا کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ایک بات طے ہے کہ بھارت ایک مشکل صورتحال میں پھنس چکا ہے۔ 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments