برطانوی (ر) میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن بحال ہو چکا ہے، اب وقت ہے کہ دنیا پاکستان کے لیے کچھ کرے۔ ایک انٹرویو میں سابق برطانوی میجر جنرل نے کہا کہ شاہی جوڑے کے دورے سے پاکستان کا مثبت تاثر ابھرا، دورے میں نظر آیا کہ پاکستان میں اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی سوچ یکساں ہے، ایک انٹرویو میں جنرل باجوہ نے مجھے بتایا کہ خود مختار معیشت کے لیے مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔
جوناتھ ڈیوڈ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران نے بڑی بہادری اور جرات کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف مہم چلائی، وقت آگیا کہ دنیا پاکستان کو زیادہ عزت اور احترام دے، پاکستان میں سیکیورٹی اور امن بحال ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی، کالعدم ٹی ٹی پی اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں، ان اقدامات سے پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف موثر عزم ظاہر ہو رہا ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments