Pakistan

6/recent/ticker-posts

کشمیر میں بھارتی انتہا پسندانہ فیصلے، پاکستان کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کئے جانے کے بھارتی انتہا پسندانہ فیصلے اور اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے کئی وعدوں سے پھر جانے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے پاس کون سے آپشنز ہیں؟ عالمی، دو طرفہ اور ملکی محاذوں پر لئے جانے والے تمام آپشنز کا واضح بنیادی مقصد نئی دہلی کو مقبوضہ کشمیر کے قبضے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا ہو گا۔ پاکستان کیلئے ایک رستہ اپنے دوست ممالک کو ساتھ ملانا ہے اور انہیں مشورہ دینا ہے کہ وہ بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ وہ اپنے تشدد آمیز اقدام سے پیچھے ہٹے۔ وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر ترکی اور ملائیشیا کے اعلیٰ رہنماؤں سے بات کر کے بالکل ٹھیک کیا جس میں انہیں صورتحال کی سنگینی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

وزیر اعظم عمران خان کو تازہ ترین بھارتی حملے پر مسلمان ریاستوں کے ضمیر جگانے کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں پر خصوصی توجی دیئے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ رہنما ان لاکھوں بھارتی ورکرز پر اچھا اثر رکھتے ہیں جو ان کے ملک میں کام کرتے ہیں اور ہر سال اپنے گھروں کو اربوں ڈالرز بھیجتے ہیں۔ اسلام آباد کے پاس ایک اور آپشن اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے بھارت کو شدت پسندگی سے باز رکھنے کیلئے غیرت دلانے کیلئے ایک پُر مقصد کردار ادا کرنے کیلئے قائل کرنا ہے۔

طارق بٹ 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments