پاکستان سمیت دنیا بھر کے پاکستانیوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 14 اگست ’یومِ یکجہتی کشمیر‘ اور 15 اگست کو ’یومِ سیاہ‘ کے طور پر منایا۔
یومِ سیاہ کے سلسلے میں جہاں پاکستان کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی یوم ِ سیاہ کی مناسبت سے ایک مہم شروع کی۔ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کشمیر اور یومِ سیاہ کے نام رہے، اسی دوران ٹوئٹر صارفین ایک نیا ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ دنیائے ٹوئٹر پر یومِ سیاہ کی مہم 30 گھنٹے جاری رہی۔ مہم کے دوران دس لاکھ سے زائد ٹوئٹس کئے گئے جو کسی بھی مہم کے دوران کئے جانےوالے ٹوئٹس میں نیا ریکارڈ ہے۔ مہم کے اختتام پر ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اس مہم کو کامیاب بنانے میں صارفین کا شکریہ ادا کیا۔
اس ٹوئٹ کے بعد انہوں نے بھارت کے ٹرینڈز کا بھی ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا جس میں ’15 اگست یوم سیاہ‘ پانچویں ٹرینڈز میں موجود تھا۔ یومِ سیاہ کی مہم کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے تمام مذاہب، مکاتب فکر، رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت کی۔ اس مہم کے ذریعے ٹوئٹر پر پاکستانیوں اور عالمی برادری نے کشمیر میں بھارت کے سیاہ چہرے کو پیش کیا اور کشمیر کی حمایت میں آواز بلند کی ۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments