عالمی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا، کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس طلب کر لیا، اجلاس پاکستان کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا، پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج سے بچنے کے لیے بزدل بھارت کے ظالمانہ اقدام کے تحت جنت نظیر وادی میں کرفیو ہے۔ جس کے باعث شہریوں کے پاس اشیائے خور و نوش کی قلت ہو گئی ہے۔ جبکہ ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس سمیت مواصلاتی رابطے معطل ہونے سے اطلاعات کا حصول بھی ناممکن ہو گیا ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments