سپریم کورٹ نے مرحوم پولیس افسر اور اسکی اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کرپشن کا جرمانہ مرنے کے بعد بھی دینا ہو گا، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ میں کمی نہیں اضافہ ہو سکتا ہے۔عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ مجرموں نے 50 سال پہلے ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا، اسکی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہو گی، 2003 میں بھی کہا گیا 3 کروڑ جرمانہ وقت کے حساب سے انتہائی کم ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ یہ نہیں اثاثوں پر مزے کس نے کئے ، معاملہ یہ ہے اثاثے بنے کیسے ؟ جبکہ ملزمان نے عدالت سے اپیل میں کہا ہے کہ ڈی ایس پی جمیل اختر کا انتقال ہو چکا ہے وہ جمیل اختر کیانی 1959 میں بھرتی، 1995 میں ڈی ایس پی ریٹائرہوا، لواحقین کا کرپشن کا جرمانہ بھرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ مسماۃ ریاض بی بی کرپشن کیس میں جرمانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کرپشن کی تین کروڑ روپے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کی ہے رقم تو واپس کرنا ہو گی، مجرموں نے جتنے کی کرپشن کی جرمانہ کی رقم اس سے بہت کم ہے، 50 سال پہلے ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا گیا، اس پلاٹ کی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہو گی، 2003 میں بھی کہا گیا 3 کروڑ جرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو سکتا ہے، معاملہ یہ نہیں اثاثوں پر مزے کس نے کئے ، معاملہ یہ ہے اثاثے کب اور کیسے بنے۔
جمیل اختر کیانی پولیس میں 1959 میں بھرتی اور 1995 میں ڈی ایس پی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوا، اس پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ تھا، ٹرائل کورٹ نے جمیل اختر اور اس کی اہلیہ کو بالترتیب 10 اور 5 سال قید کی سزا کیساتھ 3 کروڑ روپے جرمانہ کیا، ملزمان نے سزا کے خلاف اپیل کی لیکن ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا۔ ملزمان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اپیل میں کہا کہ ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی کا انتقال ہو چکا ہے، جرمانہ کی تین کروڑ رقم ادا نہیں کر سکتے، نیب نے ہمارے 1995 کے بعد کے اکائونٹ بھی ضبط کر لئے تھے۔ لواحقین نے کرپشن پر جرمانہ دینے سے معذوری کا اظہار کیا تاہم سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد مجرموں کی جرمانے کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments