بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانےکا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہو گیا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں جبکہ اہلکاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ F-16 کے معاہدے میں طیارے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی شرط نہیں، یہ یقیناً خام خیالی ہو گی کہ ہم کوئی سامان بیچیں اور وہ جنگ میں پاکستان استعمال نہ کرے، ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے اردن سے لئے گئے ایف سولہ طیارے بھی گنتی کیے تھے اور وہ بھی پورے ہیں، کل 76 طیاروں میں سے 13 اردن سے لیے گئے تھے، گنتی میں طیارے پورے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وقت آگیا بھارت اپنے جھوٹے دعوے پر اب سچ بولے، بھارت اس دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔ امریکی جریدے ʼفارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 طیاروں کو گننے کی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونےکی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا اور اپنا طیارہ اور پائلٹ کھویا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ بھارت کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے جس میں بھارتی ایئرفورس کے حکام نے کہا تھا کہ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا اور ڈوگ فائٹنگ کے دوران ان کا طیارہ بھی تباہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔ فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایف 16 کے معاہدے میں طیارے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی شرط نہیں.
یہ یقیناً خام خیالی ہو گی کہ ہم کوئی سامان بیچیں اور وہ جنگ میں پاکستان استعمال نہ کرے، ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس کل 76 طیارے ہیں جن میں 13 اردن سے لیے گئے۔ امریکی حکام نے اردن سے لئے گئے ایف سولہ طیارے بھی گنتی کیے تھے اور وہ بھی پورے ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل نے معروف امریکی جریدے کی رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے، بھارت اس دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا، بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، خصوصاً کشمیر کے معاملے پر، خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments