Pakistan

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

آئی ایم ایف : توقعات اور تلخ حقائق

6 ارب ڈالر کے حصول کے لئے پاکستان نے اگلے تین برس میں آئی ایم ایف کو تین ارب ڈالر ادا کرنا ہیں جن میں سے نصف رقم گزشتہ قرضوں کی ادائیگی میں چلی جائے گی۔ دوسری طرف اگلے مالی سال میں پاکستان کی مجموعی ضروریات کا تخمینہ آٹھ سے دس ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے جس کے لئے پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت قرضے دینے والے روایتی اداروں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام ضرورت مند ملکوں کو قرضوں کی صورت میں زمینی حقائق کے تحت مالی امداد کے ساتھ ساتھ معاشی منصوبہ بندی بھی تیار کر کے دیتا ہے۔ 

پاکستان کیلئے متوقع بیل آئوٹ پیکیج کا حجم 6 ارب ڈالر سے کچھ زائد ہے جو آئندہ جون تک ملنے کی توقع ہے، اس کے لئے گزشتہ 9 ماہ سے سخت مشکل مذاکرات چل رہے ہیں جن میں آئی ایم ایف کی طرف سے پیش کی گئی شرائط میں توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، ڈالر کی قیمت کے تعین میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مکمل اختیارات دینے، انکم ٹیکس کے اہداف اور شرح میں اضافہ، قابلِ ٹیکس آمدنی کی چھوٹ کی شرح میں کمی، چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس، نیپرا اور اوگرا کو توانائی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے خود مختاری دینا، بجلی اور گیس کے لائن لاسز میں کمی شامل ہیں۔ 

اس حوالے سے آئی ایم ایف کا دعویٰ ہے کہ متذکرہ شرائط پاکستانی معیشت کے بہترین مفاد میں ہیں۔ دوسری طرف ابھی آئی ایم ایف سے معاہدہ طے بھی نہیں پایا اور آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سامنے نہیں آیا کہ مہنگائی کا نیا طوفان غریب عوام کے سروں پر امڈ آیا ہے، اس سے صحت اور تعلیم کے پروگرام سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اس وقت عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف 30 ہزار ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح محض 15 ہزار ارب ڈالر پر آنے سے مالی سال 2019-20 کا سخت ترین بجٹ درپیش ہے۔ یہ تمام حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ زمینی حقائق کے مطابق مالیاتی ڈسپلن اختیار کیا جائے۔

اداریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments