وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوبل امن انعام کا حقدار وہ شخص ہے جو مسئلہ کشمیر حل کرائے گا۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میں نوبل امن انعام کا حق دار نہیں ہوں بلکہ اس کا حق دار وہ شخص ہے جو تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ جو شخص برصغیر میں امن اور انسانی ترقی کے لیے کوششیں کرے اور اس کا راستہ ہموار کرے وہی شخص نوبل امن انعام کا حقدار ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دو مارچ کو قرارداد جمع کرائی ہے۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا۔ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بن رہا تھا اور بھارتی قیادت اپنے جارحانہ رویے سے دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آئی تھی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ان کے فیصلے کو خوب سراہا گیا۔ ٹوئٹر پر ’نوبل پرائز فار عمران خان‘ ٹاپ ٹرینڈ کی صورت میں نظر آیا جب کہ بھارتی صارفین اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ’گوبیک مودی‘ کا ٹرینڈ چلاتے رہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments