Pakistan

6/recent/ticker-posts

رافیل جہاز مودی کے گلے پڑ گئے، سودے کے کاغذات چوری ہو گئے

بھارتی حکومت کی جانب سے فرانس سے ʼرافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ مودی کے گلے پڑ گیا، مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ ہے کہ معاہدے کی خفیہ دستاویزات ʼچوری ہو چکی ہیں اور اس کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے ، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات سے ملک کو نقصان ہو گا، کے کے وینوگوپال نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان چوری شدہ دستاویزات پر لکھے لفظ ʼخفیہ کو حذف کر کے انہیں شائع کیا گیا لہٰذا نظرثانی اپیلوں کو مسترد کیا جائے، دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا کہ جب معاملہ کرپشن کا ہو تو کیا ثبوت نہ دیکھیں، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے سامنے دلیل پیش کی ہے کہ ملک کو ایف سولہ طیاروں کیخلاف دفاع کیلئے رافیل طیاروں کی ضرورت ہے، رافیل طیاروں کے بغیر پاکستان سے کیسے لڑیں، اپوزیشن جماعت کانگریس نے معاہدے کے کاغذات چوری ہونے کو مودی کا ڈرامہ قرار دیدیا.

کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی کیخلاف کرپشن کے مزید ثبوت مل گئے، بھارتی وزیراعظم نے طیاروں کی فائلیں چوری کروا کر کرپشن چھپانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس سے 36 رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں مودی سرکار کی کرپشن سے متعلق سماعت میں چیف جسٹس رَنجَن گوگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے موقف اختیار کیا کہ رافیل معاہدے سے متعلق دستاویزات سامنے لانے والے ʼآفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مجرم ہیں اور وہ توہین عدالت کے بھی مرتکب ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات سے ملک کو نقصان ہو گا جس پر سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ جب معاملہ کرپشن کا ہو تو کیا ثبوت نہ دیکھیں.

دوران سماعت رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کرنے والے سابق بھارتی وزیر یشوَنت سِنہا نے موقف اختیار کیا کہ معاہدے کی خفیہ فائلز چوری ہونے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے، اس موقع پر بینچ نے سوال کیا کہ حکومت نے چوری شدہ دستاویزات کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات اٹھائے، جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دستاویزات وزارت دفاع سے ʼچوری ہوئیں جن کی تحقیقات جاری ہے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے معاہدے کے کاغذات کی چوری کو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ معاہدہ مذاکراتی ٹیم کے بجائے نریندر مودی کے قریبی ساتھی اجیت دوول نے طے کیا، بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ʼرافیل طیاروں کے دھوکے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت مل گئے ہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ʼکرپشن کی کڑی مودی کے ساتھ شروع ہوئی اور ان ہی پر ختم ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ʼ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کر مودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی ہے، راہول کے ترجمان نے کہا کہ رافیل طیاروں کے معاملے پر مودی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے کا وقت آگیا ہے، قبل ازیں بھارتی اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے سپریم کورٹ میں کہا کہ ان دستاویزات پر لکھے لفظ ʼخفیہ کو حذف کر کے انہیں شائع کیا لہٰذا نظرثانی اپیلوں کو مسترد کیا جائے۔ عدالت نے کارروائی 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 14 دسمبر کو بھارت کے فرانس کے ساتھ طیاروں کے اس معاہدے کے خلاف متعدد درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

فیصلے پر نظرثانی کے لیے سابق یونین وزرا یشوَنت سِنہا، ارون شورے اور ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے عدالت عظمیٰ میں مشترکہ درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ حکومت نے معاملے سے متعلق اہم حقائق چھپائے۔ درخواست کی سماعت کے دوران جب پرشانت بھوشن نے بھارتی صحافی این رام کے مضمون کا حوالہ دیا تو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اخبار کے مضامین ʼچوری ہو جانے والی دستاویزات پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے متعلق اخبار میں پہلا مضمون 8 فروری کو جبکہ بدھ کو دوسرا مضمون شائع ہوا، جن کا مقصد عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونا ہے جبکہ یہ توہین عدالت بھی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments