Pakistan

6/recent/ticker-posts

لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونیوالے پاکستانی نعیم راشد ہیرو قرار

نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے ایبٹ آباد کے شہری نعیم ارشد نے اپنی جان کانذرانہ پیش کر دیا۔ لازوال قربانی پر بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ نعیم ارشد کو ہیرو قرار دیا ہے
نعیم کے ایک عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بہت ہی نفیس انسان تھے، وہ نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ نعیم ارشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید نے ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ نعیم ارشد اپنے بیٹے کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد گئے تھے، دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے، بعدازاں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، حملے میں بیٹا بھی جان سے گیا۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments