گزشتہ 10 سالوں کے دوران 635 غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی، جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ 461 بھارتی شہری شامل ہیں۔
افغانستان کے 43، سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئٹزرلینڈ کے 6 باشندوں نے بھی پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 635 غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جن میں سب سے زیادہ بھارتی شامل ہیں ، 10 سالوں میں 461 بھارتیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والوں میں افغانستان کے شہری شامل ہیں۔
10 سالوں میں 43 افغانیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئٹزرلینڈ کے 6، کینیڈ ا ، چائنا، عراق اور کویت کے 4 ،4 باشندوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح آسٹریلیا ، آذربائیجان، کمپوڈیا ، اریٹیریا ، اٹلی، قازقستان، کویت، کینیا، کرغستان ، لبنان ، میانمار ، سنگاپور ، صومالیہ ، شام، ترکی اور زمبیا کے ایک، ایک باشندے نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ دستاویزات کے مطابق ایران، نیپال کے 3 ،3 ،روس ، ازبکستان اور مالدیپ کے 2،2 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments