اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کی وزراء خارجہ کونسل نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کا خواب پورا کرنے کیلئے تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ابوظہبی میں منعقدہ 46؍ ویں اجلاس میں خطے کی ہنگامہ خیز صورتحال کے تناظر میں رکن ممالک نے پاکستان کی پیش کردہ نئی قرارداد منظور کی۔ جس میں پاکستان کی فضائی حدود کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور پاکستان کے حق دفاع کی توثیق کی گئی۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ دھمکیاں دینے یا طاقت کے استعمال سے باز آجائے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی موجودگی پر پاکستان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ او آئی سی نے پاکستان کواپنے آزاد اور مستقل انسانی حقوق کمیشن کا جنوبی ایشیا سے رکن منتخب کیا۔ تخفیف اسلحہ اور تحدید اسلحہ پر بھی پاکستان کی پیش کردہ دو قراردادیں منظور کر لی گئیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments