Pakistan

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ترک صدر کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق شمالی شہر ترابزن میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، اس کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کو ختم کرنے کے لیے ترکی اپنا تعاون اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترک صدر نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کے پاکستانی اقدام کو سراہا اور شدید کشیدگی میں اس طرح کے غیر معمولی عمل کی تعریف کی، ترک صدر نے کہا کہ انہیں بھارت سے بھی اسی قسم کے رویے کی امید ہے۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments