Pakistan

6/recent/ticker-posts

اظہار یکجہتی کے لیے صدر اردگان پاکستان کا دورہ کریں گے

ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ترک صدر بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ہر قسم کی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سلسلے میں ترک صدر طیب اردگان مقامی انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا سکتا ہے۔ خطے میں قیام امن کے لیے ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی جارحیت کے سبب پیدا ہونے والی کشیدگی پر دوست اور ہمسائیہ ممالک نے جہاں پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستان کی امن کی خواہش کو سراہا جا رہا ہے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments