حضرت بایزید بسطامیؒ صوفی بزرگ تھے۔
٭ انسان کو چار اشیا دوسروں سے بلند کرتی ہیں۔ حلم، علم، کرم اور خوش کلامی۔
٭ عمل کے بغیر جنت کو طلب کرنا بھی گناہ ہے۔
٭ اگر کوئی تم پر احسان کرے تو اللہ کا شکر ادا کرو، پھر اس شخص کا کیونکہ خدا نے اسے تجھ پر مہربان کیا ہے۔
٭ کوئی گناہ تمہیں اتنا ضرر نہیں پہنچاتا جتنا دوسرے مسلمان کی بے عزتی کرنا اور اسے کمتر سمجھنا۔
٭ برے اعمال اللہ تعالیٰ سے صریح دشمنی کے برابر ہیں۔
٭ دوستی کی علامت تین اشیا ہیں۔ دریا کی مانند سخاوت، سورج کی طرح شفقت اور زمین کی سی تواضع۔
٭ جو گن کر نیکیاں کرتا ہے اسے جزا بھی گن کر ملے گی۔
٭ توکل یہ ہے کہ زندگی کو ایک دن کا سمجھے اور کل کی فکر نہ کرے۔
٭ جب انسان نیک ہو جاتا ہے تو اس کا ہر عمل بھی بذات خود ایک نیکی بن جاتا ہے۔
٭ عدل کے بغیر ملک ویران اور اجاڑ ہو جاتے ہیں۔
٭ نفس واحد وہ شے ہے جو ہمیشہ باطل کی طرف رخ کرتی ہے۔
٭ ہر بچے کی پیدائش اس بات کا اعلان ہے کہ خدا ابھی اپنے بندے سے مایوس نہیں ہوا۔
٭ نیک بخت وہ ہے جو نیکی کرے اور ڈرے، بدبخت وہ ہے جو گناہ کرے اور مقبولیت کی امید رکھے۔
٭ خوش خلقی ویسے تو معمولی چیز ہے لیکن اس کا اجر بہت بڑا ہے۔
٭ خود کو ایسا ہی ظاہر کرو جیسے تم ہو، یا ویسے بن جاؤ جیسا خود کو ظاہر کرتے ہو۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments