پاکستان کی جانب سے انڈیا کے دو جنگی طیاروں کو مار گرانے اور کم از کم دو انڈین پائلٹوں کو زندہ پکڑ لینے کے دعوے کے بعد انڈیا میں جوش خروش کی جگہ اب فکر مندی نے لے لی ہے۔ انڈین فضائیہ کی طرف سے ابھی تک کسی طیارے کی تباہی یا پائلٹ کی گرفتاری کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سیمت سرحدی ریاستوں کے کئی ہوائی اڈے فوری طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک اعلی اختیاراتی کمیٹی نے تیزی سے بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لیے دلی میں مل رہے ہیں۔ انڈین فضائیہ کے حوالے سے بعض چینل یہ خبریں دکھا رہے تھے کہ اس کا کوئی بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور سارے پائلٹ صحیح و سلامت ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے انڈین پائلٹ کی ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد بالاکوٹ کے حملے کے بعد عوام میں جو جوش و خروش نظر آرہا تھا وہ اب فکر مندی میں بدل گیا ہے۔
شکیل اختر، بی بی سی اردو
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments