اسرائیلی وزیراعظم کے صاحبزادے ’یائر‘ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان میں کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو اسرائیل سے نکل جانا چاہیے۔
صیہونی وزیراعظم کے بڑے بیٹے ’یائر‘ شر انگیزی سے باز نہ آئے اور ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک تمام مسلمان یہاں سے چلے نہ جائیں۔ فیس بک پر ’یائر‘ نے پوسٹ میں لوگوں سے رائے دینے کے لیے لکھا کہ ’یہاں اس وقت تک کبھی بھی امن نہیں ہو سکتا‘ جب تک کہ تمام یہودی اسرائیل سے نہ نکل جائیں یا پھر جب تک تمام مسلمان اسرائیل چھوڑ نہ دیں۔
یائر نے کہا ہے کہ وہ دوسرے آپشن کا انتخاب کر رہے ہیں کہ جب تک مسلمان چلے نہ جائیں اس وقت تک اسرائیل میں امن نہیں ہو گا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی اس اشتعال انگیزی پر سخت ردعمل سامنے آیا بعد ازاں مذکورہ پوسٹ فیس بک سے غائب ہو گئی اور اس پر ’غیر دستیاب‘ لکھا ہوا آرہا ہے۔ یائر نے یہ بھی لکھا کہ آئس لینڈ اور جاپان میں دہشت گردی کے واقعات کیوں نہیں ہوتے؟ کیونکہ وہاں مسلمانوں کی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ یائر نے مسلمانوں سے نفرت کا کھلم کھلا اظہار کیا ہوا، اس سے پہلے بھی وہ نہ صرف عوامی سطح پر مسلمانوں کے خلاف سخت زبان استعمال کر چکے ہیں بلکہ ترکی کے جھنڈے کی توہین بھی کر چکے ہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments