چین کی اقتصادی کامیابی امریکا کو ہضم نہ ہو سکی، امریکا کے اعلیٰ انٹلیجنس افسر نے کہا ہے کہ روس کی نسبت چین زیادہ خطرناک ہے۔ اپنے انٹرویو میں چین کی اقتصادی کامیابی کی وجہ کمرشل رازوں کی چوری کو قرار دیا۔ نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس اور سکیورٹی سینٹر کے سربراہ بل ایونینا نے نیا انکشاف کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں امریکی انٹیلیجنس افسر کا کہنا تھا کہ چین کی اقتصادی کامیابی کی بنیاد کمرشل رازوں کی چوری پر رکھی گئی ہے جس کی قیمت امریکی عوام نے چکائی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز چینی صدر خود کہہ چکے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے بل بوتے پر ترقی کا خواہاں نہیں ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments