Pakistan

6/recent/ticker-posts

شام سے امریکی فوج کی واپسی کے حکم نامے پر دستخط

شام سے امریکی فوج کی واپسی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
امریکی فوج کے ترجمان نے شام سے امریکی فوج کی واپسی کے انتظامی حکم نامے پر دستخط کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی، نہ ہی فوجوں کے انخلاء کی تاریخ دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانےکا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں صدر ٹرمپ کی ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس کے دوران شام کی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے حوالے سے ترک صدر کا بتانا ہے کہ امریکی فوج کے جانے کے بعد شام میں ممکنہ خلا پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کےدرمیان فوجی اور سفارتی سطح پر تعاون یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments