امریکا میں ہتھیاروں سے اموات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، گذشتہ سال 40 ہزار افراد صرف فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں، پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی یومیہ تعداد 109 رہی ہے۔ امریکا میں گزشتہ سال ہتھیاروں سے ہونے والی ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔ قومی پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2017 میں 39 ہزار 773 افراد ہتھیاروں سے ہلاک ہوئے ، 1999 میں یہ تعداد 28 ہزار سے زائد تھی۔ گزشتہ سال ہلاک ہونے والوں میں سے 23 ہزار 854 امریکیوں نے خودکشی کی۔ رپورٹ میں نسلی اور صنفی اعتبار سے بھی اموات کا جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق گزشتہ سال ہتھیاروں سے ہلاک ہونے والوں میں 23 ہزار 927 سفید فام افراد تھے ۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments