Pakistan

6/recent/ticker-posts

چین کا امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل

چین نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلیے تباہ کن ہو گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔
 

Post a Comment

0 Comments